ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا

فرانس کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا ہے۔

فرانس محکمہ موسمیات METEO نے ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیرینی اٹلانٹک، لانڈ ، اُٹ پیرینی اور ایرئیژ میں ریڈ الارم دے دیا ہے۔

گریڈ، نورڈ اور ایسن میں سیلاب اور پیرینی اورئینٹل میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے اورنج الارم دے دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کم از کم 900 گھروں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے، ریلوے سفر منسوخ کر دئیے گئے اور بعض علاقوں میں اسکول بس سروس ملتوی کر دی گئی ہے۔

توقع ہے کہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں