ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی کی افغانستان میں ہلاکت کا دعویٰ

اسلام آباد(صباح نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے ترجمان محمد خراسانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خراسانی افغان صوبے ننگر ہار میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا ہے تاہم اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا۔ ہلاک ہونے والا خراسانی میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد افغانستان بھاگ گیا تھا جبکہ وہ شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بنا۔دہشت گردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا بھی اشارہ دیا تھا۔چند روز قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں