ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو ہراکر ٹیسٹ سیریز برابر کردی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں کیوی اور بنگلادیشی کپتان کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو اننگز اور117رنز سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر رہی، ٹرینٹ بولٹ کو میچ اور ڈیون کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیشی ٹیم فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 278 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ لٹن داس نے 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر نیوزی لینڈ کی مضبوط بولنگ کو جم کر نہ کھیل سکا۔ شادمان اسلام 21، محمد نعیم 24 ، نجم الحسن شانتو 29 ، کپتان مومن الحق 37 ، یاسر علی 2 ، نور الحسن 36 ، مہدی حسن میراز 3 ، شریف الاسلام صفر اور عبادت حسین 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کائل جمیسن نے چار اور نیل ویگنر نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلا دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 521 رنز کے جواب میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، اس طرح مہمان ٹیم کو اننگز اور 117 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 8وکٹوں سے ہرایا تھا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں