ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ،1 یوکرینی فوجی ہلاک

 مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس میں  روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔

 یوکرینی مسلح افواج کےمطابق، علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روزنوووتوش کسکی نامی علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔

 یاد رہے کہ یوکرینی دارلاحکومت کیئف میں  سابق صدر وکٹر یانوکوویچ کے یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ معاہدے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد  مشرقی یوکرین کے دونیسک اورلوگانسک شہروں  میں روسی نواز علیحدگی پسندوں نے آذادی کا اعلان کر دیا تھا۔

علیحدگی پسندوں اور کیئف حکومت کے درمیان سن 2014 سے اب تک جاری جھڑپوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں