ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3.68 فی صد تک ریکارڈاضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81.22 ڈالر فی بیرل ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری کو مقامی سطع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کے تعین کے لیے ورکنگ شروع  کر دی گئی ہے ۔گزشتہ 11 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کے باعث مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 جنوری کو بھجوائے گاجبکہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 جنوری  کو کیا جا ئے  گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں