ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ، الکرم اسپورٹس کی فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں الکرم اسپورٹس زون ون نے بی آر بی اسٹرائیکرز کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔اردو یونیورسٹی گراؤنڈ پر بی آر بی اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔ نعمان مقصود نے85 ،بدر حسن نے 60 جبکہ اسد ظہیر نے 30 رنز اسکور کیے۔ حارش نے 3 جبکہ بٹ خان، وقاص علی، مشتاق احمد اور عبادنے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں الکرم اسپورٹس نے 36.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔انس احمد رضا نے 64، آصف حسنین نے 55، بٹ خان نے 54 اور اورنگزیب احمد نے 44 رنز بنائے۔ نعمان مقصود اور بدر حسن نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں