ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل :4خواتین پر ایران کیلیے جاسوسی کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی خفیہ سروس شن بیت نے 4خواتین اور ایک مرد پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کردیے۔ ان لوگوں پر اسرائیل میں واقع تنصیبات اورامریکی سفارت خانوں کی تصاویر لینے کے الزامات ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق چاروں افراد ایران سے ترک وطن کرنے والے یہودی ہیں۔ خفیہ ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ چاروں خواتین سے سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطہ قائم کیا گیا تھا۔ رامبود نامبر کے فرضی نام سے ایک ایرانی ایجنٹ نے خود کو ایرانی یہودی ظاہر کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے خواتین کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ اس کے بعد ایرانی ایجنٹ کے ان خواتین کے ساتھ واٹس ایپ پر کئی برس تک رابطے رہا۔ رپورٹ میں خواتین پر پیسے لینے کا بھی الزام عائد کیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں