ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں خلیجی ممالک کی مشقیں

ریاض: سعودی عرب میں خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے فوجی دمام کے ہوائی اڈے پر اتررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی صوبے دمام میں خلیجی ممالک کی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے اماراتی اہل کار سعودی عرب پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیٹی کے رکن جنرل سالم بن عبداللہ حبسی نے کہا کہ شرکا مشق کے لیے تیار ہیں۔ مشقوں کا مقصد عسکری تربیت اور تعاون کو مضبوط کرنے کے علاوہ بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ ان مشقوں کا اعلان 2020 ء میں جی سی سی کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں