ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سوئیڈن کی وزیراعظم کو بھی کورونا ہوگیا

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی وزیراعظم  میگڈلینا اینڈرسن بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی  کے مطابق 54 سال کی سوئیڈش وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے۔ وزیراعظم گھرپرقرنطینہ میں ہیں اورگھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گی۔زیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگرکئی رہنما بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔

وزیراعظم سمیت ان رہنماؤں نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔اس سے قبل سوئیڈن کے بادشاہ، ملکہ اورولی عہد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25000کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں