ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف کارکردگی یادگار ہے، شاہین آفریدی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیے سال 2021 انتہائی شاندار رہا، انہوں نے تینوں فارمیٹ میں اچھا پرفارم کیا، یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی سالانہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی جبکہ انہیں پی سی بی امپیکٹ فل پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایوارڈ ملنا فخر کے لمحات ہیں ، جس پرفارمنس پر ایوارڈ ملا اس میچ میں اچھا کرنا بہت ضروری تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ بہت اہم تھا، ہم کبھی جیتے ہو ئے نہیں تھے ہمیں جیتنا تھا میری فارم لگی ہوئی تھی اور مجھے پتہ تھا کہ میں اچھی بولنگ کروں گا ، پھر ایسا ہی ہوا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ جیتے اور ایوارڈ بھی جیتا جس کی بہت خوشی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹاپ کلاس بیٹرز روہت شرما اور کے ایل راہول کو یکے بعد دیگرے اپنے پہلے سپیل میں  آئوٹ کیا ، اس متعلق انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں میری اچھی یادیں ہیں ، ہم نے پلان کیا ہوا تھا کہ ٹاپ سے وکٹیں لینی ہیں کیونکہ اگر اوپر سے وکٹیں لیں تو بھارتی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے گی، وہ دبائو میں آجائے گی اور ایسا ہی ہوا، اس لیے اس میچ کو میں اپنے لیے اب تک کا یادگار میچ کہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں