ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورکمانڈر کراچی پر حملے میں مطلوب دہشت گرد کاشف شاہ گرفتار

سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے نے لائنز ایریا میں مشترکہ کاروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار دہشت گردکاشف علی شاہ عرف شاہین کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔
کاشف شاہ کا نام ریڈ بک 9th ایڈیشن کے صفحہ 77 پر درج ہے۔ کاشف شاہ 2004 میں کراچی میں کور کمانڈر پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔
گرفتار دہشت گرد راوپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں روپوش رہا دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور اہم دستاویزات برآمد کیا گیا۔ شبہ ہے کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں سلیپر سیل فحال کرنے اور دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے لئے موجود تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں