ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی بچت کیلیے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا،پہلے فیز میںکراچی، سکھر، پشاور، راولپنڈی،لاہور، ملتان اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اس ضمن میں وزارت ریلوے نے  تجاویز طلب کر لی ہیں جب کہ مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سینئرافسران  نے بتایاکہ اس نظام کی تنصیب سے بجلی کی بجت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں