ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق: نئی حکومت کی تشکیل کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ملاقاتوں کے جلو میں العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی بغداد پہنچے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار تنظیم قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاانی بغداد جانے کے بعد پہلی بار غیر اعلانیہ دورے پر نجف گئے ہیں۔یہ دورہ ایک حساس وقت پر ہوا ہے جب دوسری طرف آنے والے چند گھنٹوں کے دوران سابق وزیر اعظم ہادی العامری کے گھر پر ان کی جماعت اور الصدر گروپ کے رہ نماؤں کی ایک ملاقات متوقع ہے جس میں نئی حکومت کی تشکیل اور طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔العربیہ/الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حکومت کی تشکیل کے معاملے پر بات چیت کے لیے ہفتے کی رات ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقتدیٰ الصدر اور ہادی العامری نے شرکت کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الصدر نے کسی دوسرے امکان پر غور کیے بغیر “قومی اکثریتی” حکومت بنانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ حکومت کی تشکیل کی کوئی بھی بات خودکشی کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں