ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں ترک کھانوں کا میلہ

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ گیسٹرو شو میں ترکی کے کھانے متعارف کروائے گئے جس میں اناطولیہ کے کونے کونے سے مصنوعات موجود تھیں۔

دنیا بھر میں برانڈنگ کے مقصد کے ساتھ شروع ہونے والے گیسٹرو شو کے امریکی سفر کا پہلا مرحلہ نیویارک کے ٹرکش ہاؤس میں منعقد ہوا۔

ترکی سے لائے گئے 300 کلو گرام کھانے پینے کی اشیاء کو ڈاکٹر اینڈر سارا کی ایک پریزنٹیشن کہ جس میں انہوں نے انسانی  غذائیت کی قدر و قیمت  اور فوائد پر روشنی ڈالی  کے بعد مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

ترکی بالخصوص غازی این تپ سے  لائی گئی مصنوعات سے تیار کردہ پانچ مختلف ڈشز شرکاء کو پیش کی گئیں۔

استنبول اور دبئی کے بعد تیسری بار نیو یارک میں منعقد ہونے والے گیسٹرو شو کی سپانسر شپ  ترک وزارت تجارت اور ٹرکش ایئر لائنز نے کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں