ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسری نیشنل اسکولز اینڈ کالجز تھروبال چمپئن شپ 24فروری سے لاہور میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد :پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری نیشنل اسکولز اینڈ کالجز گرلز اینڈ بوائز تھروبال چمپئن شپ 24فروری سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سےاسکولز اور کالجز کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے حضرات اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 17 فروری تک فون نمبر 032130777577 پر کروا سکتے ہیں، چمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چمپئن شپ 26 فروری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں