ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دارالحکومت جکارتہ نہیں نوسنتارا ہوگا: حکومت انڈونیشیا

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیاہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈیئن کے مطابق، انڈونیشیا کی پارلیمان نے دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام  نوسنتارا ہوگا جو جزیرہ بونیو امیں واقع ہے۔

نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔

ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں