ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردیں

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردی ہیں۔ نجی اسکول انتظامیہ کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق کلاسز کے2 گروپ کر کے3 دن ایک اور اگلے3 روز دوسرے گروپ کو بلایا جائے گا۔انتظامیہ نجی اسکول کے مطابق صرف 9ویں اور10ویں جماعت کے طلبہ روز اسکول آئیں گے۔نجی اسکول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 12سال کے طالب علموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب حیدر آباد کی ایک نجی یونیورسٹی بھی کورونا کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں