ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشی دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

جکارتا(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں دارالحکومت کو جکارتا کے بجائے نئے شہر میں منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمان نے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 ء میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل میں تاخیرہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو 2024 ء میں منتقل کیا جائے گا۔ادھر ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا۔واضح رہے کہ دارالحکومت کی منتقلی کے بعد بھی جکارتامعاشی و تجارت کا مرکز رہے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جکارتا شہر بتدریج پانی میں ڈوب رہا ہے۔

The post انڈونیشی دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں