ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین ،کامن اورویلتھ گیمز رواں سال منعقد ہونگے

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اولمپیئن ارشد ندیم اور یاسر علی کو بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلیے جلد جنوبی افریقا بھیجوا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور عالمی چیمپئن شپ رواں سال منعقد ہونگی اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے دونوں اتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم اور یاسر علی کو جدید اور اعلی تربیت دلانے کے لئے جنوبی افریقا بیھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکرم ساہی نے کہاکہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور عالمی چیمپئن شپ کی تیاری تک دونوں اتھلیٹ جنوبی افریقا میں تربیت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت کے تمام اخراجات پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ارشد ندیم کو چین، ایران اور ترکی بھی تربیت کے لیے بھیج چکی ہے لیکن وہ قزاخستان کورونا وائرس کی وبا کے باعث نہ جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ویزوں کے لیے بھیجے ہوئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں