ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی،  پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز

برلن: جرمنی میں انیس جنوری کو کورونا وائرس کے ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جرمنی میں اتنے زیادہ کورونا کیس ایک ہی دن میں سامنے آئے ہوں۔ جرمنی سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں اومیکرون ویرئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی اس قسم سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیلٹا ویرئنٹ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

جرمنی نے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں سخت کر دی تھیں۔ ایسی پابندیوں کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں