ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینا عیسیٰ کا وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کیخلاف کارروائی کیلئے نیب کو خط

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے چیئرمنین نیب اور پراسیکیوٹر کو خط لکھ کر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سرینا عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی اقدام کیا۔ ان کا اقدام نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی زد میں آتا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ فروغ نسیم نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیر قانونی ترمیم کی۔ یہ ترمیم خود کو بچانے کی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم، سابق اٹارنی جنرل انور منصور، شہزاد اکبر اور اشفاق احمد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ امید ہے میرے نام بتانے کے بعد آپ ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ان افراد نے پہلے اِنکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 216 کے برعکس کارروائی کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں