ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آمدو رفت کےلیے نقصان دہ ہے

امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے  نقصان دہ قراردےدیا ہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے  کہ وفاقی انتظامیہ برائے شہری ہوا بازی کی ہدایت کےمطابق، فائیو جی ٹیکنالوجی کو ہوائی اڈوں کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔

خط کے متن کے مطابق،  بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی  پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ہوائی اڈے سے دور رکھا جائے ۔

خیال رہے کہ اس سے  قبل  فائیو جی ٹیکنالوجی  کے  جہازوں کے لیے  خطرہ بننے کے حوالے سے  کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی  خبردارکیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں