ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال، متعدد ائیرلائنز کی امریکا کیلئے پروازیں بند کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: فائیو جی ٹیکنالوجی کے استمعال کےم عاملے پر متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز نے امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

متحدہ عرب امارات، بھارت اور دو جاپانی ائیر لائنز نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آج سے امریکا کے لیے سروسز روکنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکی ائیرلائنز نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایمریٹس ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ طیارہ ساز کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فونز کی ائیرلائنز کی ٹیکنالوجی میں مداخلت پر خدشات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں