ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں گھر سے خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاش برآمد

لاہور: کاہنہ میں ایک گھر سے خاتون ڈاکٹر کی اپنے تین بچوں سمیت لاش ملی ہے جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں، مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کی شناخت 45 سالہ ناہید سے ہوئی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں، مقتولین گجومتہ گول چکر کے قریب رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ناہید کی لاش گھر کی بالائی منزل سے ملی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں