ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے روس کے یوکرین پر حملے کی پیش گوئی کردی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش گوئی کی ہے کہ روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، دیکھتے ہیں روس یوکرین پر کتنا بڑا حملہ کرتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین پر حملہ کرنے کی روس کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، روس کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری مکمل طور پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن پرعائد ہوگی، دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کا یوکرین پر حملہ ایسا اقدام ہوگا جس کے دور رس نتائج نکلیں گے۔

واضھ رہے کہ روس نے 2014 میں کریمیا پر حملہ کر کے قبضہ کرلیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں