ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم آف سی ائیر کے بھی کپتان مقرر

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نے ایک اور بڑے اعزاز سے نوازدیا ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو نامزد کیا گیا ہے، سال کی بہترین ٹیم میں پاکستان کے دو، بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان بھی شامل ہیں جنہوں نے پچھلے سال دو سنچریاں بنائی تھیں، دیگر کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ، جانیمن ملان، راسی ون ڈر ڈوسن، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، وانندو ہسارنگا ، مستفیض الرحمٰن، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم کی طرح ون ڈے ٹیم میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں