ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کو بعض اشیا پاکستانی کرنسی میں برآمد کی جائیں گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو بعض پاکستانی اشیا پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں  داسو پن بجلی منصوبے کے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی ملازمین کیلئے 11 کروڑ 6 لاکھ ڈالرز ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کی جانے والی رقم ہلاک شدگان کے لواحقین کو دی جائے گی۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے  افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور افغانستان کو بعض پاکستانی اشیاء مقامی کرنسی میں برآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کیلئے چینی، چاول، مچھلی اور گوشت سمیت مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، برآمد کی جانے والی اشیاء میں پھل، سبزیاں، سیمنٹ، نمک اور خشک میوہ جات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یوریا کھاد فیکٹریوں کو مارچ تک 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکے حساب گیس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم جاری کرنے کیلئے وزیرخزانہ کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی قائم کرنے اور ایف بی آر کیلئے 4 ارب جبکہ مردم شماری کیلئے وزارت پلاننگ کو 5 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: داسو حملہ؛ شبے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 2بھائی لاہورسے گرفتار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 11 ارب 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں