ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان پوری ٹیم پاکستان آئیگی،گرینبرگ

سڈنی(آئی این پی) ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا جب کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں