ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد،پانی بل کے نادہندہ صارفین کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)واسا کی جانب سے نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ۔واسا کے مطابق ماہ دسمبر کے پانی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2022گزرنے کے بعد نادہندہ صارفین کی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئی ، واسا کی جانب سے بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا گیا تھا کہ 18 جنوری کے بعد نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جائے گا اور یہ آپریشن پیر 23 جنوری سے شروع کیا جا رہا ہے۔ تینوں تعلقوں میں ایک لاکھ روپے سے زائد نادہندہ صارفین کی فہرستوں کے مطابق قاسم آباد میں 133، ہیرآباد میں 85، سٹی(سینٹرل) 65، (سدرن) میں 11، لطیف آباد 7,6,5,4,3,2اور 10 یونٹ نمبرز میں 181 ، لطیف آباد یونٹ نمبرز 12,11,9,8 اور کوہسار میں 158اورپریٹ آباد میں3 ایک لاکھ سے زائدنادہندہ صارفین ہیں۔ آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ پولیس کی معاونت بھی حاصل رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں