ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل افسران کے بعد اب کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی کورونا میں مبتلا

لاہور: کورونا  سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہونے لگے ۔پی ایس ایل کے سربراہ عثمان واہلہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں دس روزہ آئسولیشین میں ہیں۔ ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار تھے اور اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے ،پہلی بارگراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گراؤنڈ اسٹاف کیلئے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) افسران آپس میں میل ملاپ سے گریز کررہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگ آن لائن ہی ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور گزشتہ سیزن کے چمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں