ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو خط، کورونا میں مبتلا ہونے پر اظہار ہمدردی

بیجنگ: چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے شہباز شریف کو خط لکھ کر کورونا میں مبتلا ہونے پر اظہار ہمدردی کیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وہ چین کی طرف سے مسلم لیگ ن کی ہر ممکنہ مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آپ کی جلد صحت یابی کے مطمنی ہیں۔ کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے دونوں کے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ دعا ہے کہ پاکستان اس وائرس کو جلد شکست دے۔

کورونا کے پس منظر میں ہم دونوں جماعتوں کے درمیان مزید رابطوں اور تبادلوں پر آمادہ ہیں تاکہ عوام کے مفاد میں ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں سے ہم کنار ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی کے خط میں شہباز شریف کے لئے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا گیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں