ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یوکرین پر حملے کے حوالے سے سخت تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بطور امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔

جوبائیڈن نے دوران گفتگو روسی صد کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں