ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لا�ور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی �ائی الرٹ ر�ی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ رہی ، نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی میں بم دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے ۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔اہم عمارتوں اور رش والے مقامات پر بھی نفری کی تعداد میں اضافہ کر کے پیٹرولنگ کا عمل بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔

نماز جمعہ کے موقع پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ حساس مساجد کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ نماز یوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ پولیس کی طرف سے حساس مساجد کے اطراف میں پارکنگ کو بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ۔ پولیس افسران بھی مانیٹرنگ کے لئے موجود رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں