ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے پر اتوار کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمل ناڈو میں رکشا ٹیکسی کو صرف ائرپورٹ، بس اور ریلوے اسٹیشن جانے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسوں میں کمی کے باوجود ہفتہ وار کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ کیسوں میں کمی کے بعد ہفتہ وار کرفیو اٹھانے کی سفارش کی گئی تھی جسے نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے قبول نہیں کیا ۔ تاہم گورنر نے حکومت کی جانب سے نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی سفارش کو منظور کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں