ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں 20 منزلہ عمارت گرنے سے  7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ممبئی: جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاڑدیو علاقے میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی،جس سے سات افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،  بتایا جا رہا ہے کہ یہ لیول 4 یعنی خطرناک آگ ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی،موصولہ رپورٹوں کے مطابق تاڑ دیو میں بھاٹیا اسپتال کے پاس واقع کملا سوسائٹی نام کی 20 منزلہ عمارت میں آگ علی الصبح 7:30 بجے لگی۔ خطرناک آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت سے اب تک 19 افراد کو بچایا گیا ہے۔

چار لوگوں کو نائر اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ بھاٹیا اسپتال میں داخل 15 میں سے تین کی حالت نازک ہے۔اب تک کی رپورٹوں کے مطابق لگنے والی آگ سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں