ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

نیویارک: نیویارک میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر ہارلیم کے علاقے میں پہنچے تھے جہاں اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہیکہ جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے اور اس شخص کی والدہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم والدہ کے اپارٹمنٹ آیا اور والدہ کی پستول نکال کر دو افسروں کو گولی ماردی، اس دوران تیسرے پولیس اہلکار نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

The post نیویارک: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں