ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترجمان افغان طالبان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا

کابل: طالبان کے ترجمان وافغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں کرسٹو فر نامی امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔

کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔

سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں