ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکاری کی گولی سے زخمی نایاب تیندوا دوران علاج دم توڑ گیا 

اسلام آباد: گزشہ روز نوسدہ مظفرآباد سے ملنے والا زخمی تیندوا اسلام آباد میں دوران علاج مر گیا۔

وائلڈ لائف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو شکار کیا گیا تھا۔ تیندوے کے ایکسرے اور طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد وہ مر گیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے۔ زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور اس کا پچھلا دھڑ مفلوج ہوچکا تھا۔

مادہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریائے نیلم کے قریب پہنچی تھی جسے آزاد جموں و کشمیر پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پکڑ کر مظفرآباد منتقل کیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے علاج کے لئے گزشتہ رات اسلام آباد منتقل کردیا تھا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں