ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کو مان لینا چاہیے کہ اس کی بالا دستی کا دور ختم ہوچکا ہے، سابق اسرائیلی وزیر خارجہ

نیو یارک : سابق اسرائیلی وزیرخارجہ شلومو بن امی نے کہا کہ امریکا کا بالادستی کا دور اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے اور اسے چین کو ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کے طور پر قبول کرلینا چاہیے۔ امریکا کے لئے ضروری ہے کہ یکطرفہ پسندی کی راہ کو ترک کردے اور اپنی سفارت کاری پر نظر ثانی کرے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بار بار چین کے ساتھ اپنے ملک کی مسابقت  کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان جنگ قرار دیا ہے، یہ ایک نظریاتی تصادم ہے جو سرد جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بیانیہ غلط ہے۔ امریکہ اور چین اسٹریٹجک غلبے کے مقابلے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کو چین کو “شکست” دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جیسا کہ اس نے سوویت یونین کے لئے کی تھی، کیونکہ سب سے پہلے، چین دنیا بھر میں “چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم”  کو پھیلانے کی جستجو میں نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں