ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے کپتان کا ایک اور اعزاز، آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر قرار

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا ہے، آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا، لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔

بابر اعظم نے  6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں