ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کو بچانے کے لیے عمران خان کو بھگانا ہوگا، بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوری ،قانونی اورآئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے۔

حيدرآباد میں پيپلز پارٹی کے ٹریکٹر ٹرالی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کسان بھوکاسوئےگاتوملک بھوکاسوئےگا، آج یہ حالات ہیں کہ یوریا کھاد کے لیے کسان قطاروں میں کھڑے ہیں، یہ ملک کے کسانوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں ؟ نااہل حکومت نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچایا اور ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو گرا دیا، زراعت معیشت کا اہم ذریعہ ہے لیکن اس کو تباہ کردیاگیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے خلاف 27فروری کو کراچی سے نکلیں گے، ہم جمہوری ،قانونی اورآئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے، ہم نے فیصلہ کرلیا، بس اب بہت ہوچکا، اب ایک ہی راستہ اور ایک ہی حل ہے، اگر معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کو بھگانا اور نکالنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں