ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا میں پی ایس ایل کا انعقاد چیلنج ہے،وہاب ریاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، پاکستان کے لیے مزید 3 سال کھیل سکتا ہوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے، سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کافی چیلنجنگ ہیں، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جیت سکے، اس سال جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔پاکستان ٹیم کے پیسر کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا، پچ کے حساب سے ٹیم تشکیل دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں