ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

" واجبات کی ادائیگی" اقوام متحدہ میں ایران کو رائے دہی کا حق مل گیا

جنوبی کوریا نے تہران حکومت کے 18 ملین ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات کی ادائیگی کر دی ہے۔

سیول حکومت کے مطابق، اس طرح سے ایران کو رائے دہی کے حقوق دوبارہ حاصل ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریائی امور خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ  جمعے کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی درخواست پر جنوبی کوریا نے ایرانی واجبات ادا کیے۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں سات ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے منجمد ہیں۔

سن 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے اخراج اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل ایران مشرق وسطیٰ میں جنوبی کوریا کا تیسرا بڑا تجارتی  شرکات دار تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں