ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر میں بھارتی فورسزپر دستی بم سے حملہ ، تین افراد زخمی

سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں  سرینگر کے علاقے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںنامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیاجس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوالجیت سنگھ نے بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں