ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کی بڑی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر کورنگی گرفتار، سونے کی اینٹیں اور ڈالرز برآمد

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق اکاؤنٹس افسر وکاش اور آڈٹ افسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے کئی ملین کی ٹی ٹی رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سابق میونسپل کمشنر سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے، برآمد رقم کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری، دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے، کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں