ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے درخواست جمع کرانے کی مدت ختم 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ پیر کو ختم ہوگئی ،بورڈ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوچز کا تقرر کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ، پاورہٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کوچ کے لیے ثقلین مشتاق کو ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تعینات ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے چیئرمین رمیز راجا نے غیر ملکی کوچز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں