ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کلب آل پاکستان شوٹنگ بال کا چمپئن بن گیا

حیدر آباد(جسارت نیوز) آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سنسنی خیز مقابلے اور رنگا رنگ آتش بازی کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ العثمان کلب لاہور چیمپن بن گیا۔ مشیر کھیل سندھ ارباب لطف اللہ نے انعامات تقسیم کیے، تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے حسین آباد پٹھان گوٹھ میں 3 روزہ آل پاکستان ڈاکٹر ابراہیم پٹھان ،اللہ وسایو بھٹی اور جاوید اقبال جونیجو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 70 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں العثمان کلب لاہور نے 0-2 کے زبردست مقابلے سے تھیبا کلب ٹنڈوالہیار کو شکست دے دی۔ ایم کے دل کلب بدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کے مٹھور اور خالد نے بہترین کھیل پیش کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں