ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 7 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم نہیں ہو پارہیں۔ ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی۔ فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریں اثنا پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ اسٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں