ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دھڑوں میں لڑائی ،کمانڈر رفیع اللہ ہلاک

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دھڑوں میں لڑائی کے نتیجے میں کمانڈر رفیع اللہ ہلاک ہوگیا۔ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں شدید اختلافات، پیسے اور اختیارات کی جنگ میں تیزی آگئی۔رفیع اللہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کررہا تھا اور اس نے اپنے کئی کوڈ نام رکھے ہوئے تھے جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں۔کمانڈر رفیع اللہ2011ء سے بہت سی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی رفیع اللہ کا کام تھا۔سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش بمباروں اور کوئٹہ سرینا ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا بھی سہولت کار تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں