ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں، کرپشن کی فہرست میں جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے ، اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ چور خود دوسروں کااحتساب کر رہےہیں، عمران خان بتائیں کرپشن سےمتعلق نیب، ایف آئی اےکوکتنےخط لکھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کےباعث مہنگائی عروج پرہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا جارہاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کےمشیر فرار ہو گئے، مشیر اپنے اثاثے سامنے لائیں، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے ۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے ، نوازشریف اس سال آئیں یا اگلےسال، علاج مکمل ہوجائے گا تو واپس آجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں